23۔یوگا مدرا



بدن کے ساتھ ساتھ ٗہاتھ اور انگلیوں کی خصوصی حالت (کیفیت) کو مدراکہتے ہیں۔ یہ مدرائیں پنچ پرانا ٗ چکرا اور کندالینی کی چھپی ہوئی توانائی کو اجاگر کرتے ہوئے یوگا کے شاندار نتائج برآمد کرتی ہیں۔ ان مدراؤں کی مشق کے ذریعہ حاصل صلاحیتیں انامیا کوشا (جسمانی کیفیت) مانوما یاکوشا (پرانک کیفیت) اور پرانا میاکوشا (بدن کی حرکت) کے امتزاج میں مدد دیتی ہیں۔ ابتداء میں مشق کرنے والا بدن کے ارتعاش سے پیدا طاقت کا احساس کرتا ہے۔ ان احساسات کی مددسے مشق کرنے والا بتدریج آتما ساکشترا ۔خودی کے احساس۔ کی سمت بڑھتا ہے۔

یوگا مدراعام طور پر پانچ اقسام میں منقسم ہیں۔

1۔ ہستا مدرا

یہ محوخیالی سے متعلق ہیں۔ ان میں سے چند اہم یہ ہیں (1) گیان (2)چن (3)یونی (4) بھیرو اور (5)ہردے مدرائیں۔

ان مدراؤں میں انگلیوں کا رخ اہم رول ادا کرتا ہے۔

2۔ مانو مدرا

یہ کندالینی قوت کو متحرک کرنے میں کارآمد ہے۔
ان میں سے بعض اہم یہ ہیں

(1) سمبھاوی (2) ناسکرا درشٹی (3) کھیچاری (4) کاکی (5) بھوجنگنی (6) بھو چاری (7) آکاش(8) شن مکھی اور (9)انومانی مدرائیں۔

ان مدراؤں میں آنکھ‘ کان‘ ناک‘ زبان‘ اور ہونٹوں کی حرکت اہم رول ادا کرتی ہے۔

3۔ کایا مدرا

یہ سانس کو باقاعدہ بنانے اور ذہنی یکجوئی میں کارآمد ہیں۔ ان میں سے بعض اہم یہ ہیں۔

(1) پران (2) وپریت کرینی (3) یوگا (4) پاشینی (5) مندو کی اور (6) تاداگی مدرائیں۔

ان سے کئی یوگا آسن منسلک ہیں۔

4۔ باندھ مدرا

مدرائیں اور باندھ ان میں شامل ہیں۔ ان مدراؤں کی مشق سے کندالینی قوت کو جگانے کے لئے جذبۂ حیات پیدا ہوتا ہے۔ وہ ہیں (1) مہامدرا (2) مہابھیڑا مدرا اور (3)مہاوید مدرا۔ ان مدراؤں میں کئی باندھ استعمال ہوتے ہیں۔

5۔ آدھار مدرا

یہ مدرائیں توانائی کو بدن کے نچلے اعضاء سے دماغ کی سمت بھیجتے ہیں۔ یہ مدرائیں جنسی صلاحیت کو قابو میں رکھتے ہیں۔ وہ یہ ہیں۔
(1 آشونی مدرا (2) وجرولی مدرا (صرف مردوں کیلئے اور (3) سہاجولی مدرا (خواتین کیلئے)


بہترین نتائج کے لئے مندرجہ بالا مدرائیں یوگا مدرا ماہرین کی رہنمائی میں سیکھی جانی چاہئیں۔