27۔ہماری جڑی بوٹی ادویات


جڑی بوٹی کی ٹانک ”سمپورنا آروگیامرتم“ کے بارے میں تفصیل سے اس کتاب کے باب آٹھمیں تحریر کیا گیا ہے۔ ہم آیوروید ادویات کی تیاری کی تحقیق کے مرحلے میں ہیں اور مندرجہ ذیل ادویات تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ ادویات بغیر کسی ذیلی اثرات کے موثر طور پر کارگرہیں۔ حکومت آندھراپردیش نے بھی انہیں مسلمہ اور مستند قرار دیا ہے۔

ذیل میں ہماری بیش بہاجڑی بوٹی ادویات کی تفصیل درج ہے جو آپ کی بہتر صحت کے لئے مخصوص ہے۔

1۔ سمپورنا آروگیاا مرتم(پاوڈر)

بالغوں کیلئے خوراک
شام میں مشروب تیار کیجئے۔ ایک چائے کا چمچہ بھرپاوڈر 100ملی لیٹرپانی میں ڈالئے جو ٹھنڈا اور فلٹر کئے جانے کے بعد گھٹ کر 50ملی لیٹرہوجائے۔ اسے صبح میں خالی پیٹ یا فزیشن کے مشورے کے مطابق پیا جائے۔ ”امرتم“ پورے جسم میں پھیل کر زائد اثرات دے گا۔بشرطیکہ اسے پینے کے بعد یوگا‘ دوڑ‘ ایرو بکس یا تیز چہل قدمی کی جائے۔

پرہیز۔
بیسن‘ بیگن‘ مچھلی اور اچار سے۔

آثار:
۱۔ پیشاب کی شکایت بشمول جلن یا انفیکشن۔
۲۔ جگر کی خرابی بشمول یرقان
۳۔ پیٹ کی شکایتیں بشمول گیس کی شکایت‘ ترشہ‘ بدہضمی‘ قبض
۴۔ ذیابطیس
۵۔ بخار‘ بشمول ملیریا اور بخار کے مابعد اثرات
۶۔الرجی
۷۔ سوجن اور جلن
۸۔ بدن اور جوڑوں کے درد
۹۔ جلد کی بیماریاں بشمول Rashes‘ کھروچ‘ خارش‘
۰۱۔ دانت کی شکایتیں
۱۱۔ کمزوری وغیرہ

بیرونی استعمال
جلد کی بیماریوں کے لئے ٗ اس مشروب کو ہر روز دو مرتبہ متاثرہ حصہ پر گرم پانی سے صاف کرنے کے بعد لگایا جائے۔

حلق کے انفکشن یا دانت وغیرہ کی شکایت کے لئے امرتم کے پانی سے ہر روز دو مرتبہ غرارہ کرنے سے شکایت دور ہوتی ہے۔

امرتم‘ صحت مند لوگوں کے لئے ایک عام ٹانک کے طور پر بھی فائدہ مند ہے۔

پیاکنگ
100گرام/ 250 گرام/ 500گرام

2۔ مانس امرتم (پاوڈر)

بالغوں کیلئے خوراک
آدھے چائے کے چمچہ کے برابر پاوڈر تھوڑے سے پانی میں ملایا جائے جو سوتے وقت یا فزیشن کے مشورے کے مطابق لیا جائے۔

پرہیز۔
بیگن‘ مچھلی‘ آچار اور رات دیر گئے کھانے سے۔

مشق۔
یوگا آسن‘ پرنائیم اور محوخیالی۔

آثار:
مایوسی‘ بے خوابی‘ تناؤ‘ حافظے کی کمزوری‘ منفی خیالات اور اعصابی کمزوری

پیاکنگ
50گرام/ 150گرام/ 500گرام

3۔ سمپورنا شواسنا امرتم (پاوڈر)

بالغوں کیلئے خوراک
کھانے سے تیس منٹ قبل ٗآدھا چائے کے چمچے برابرپاوڈر شہدیا گرم پانی کے ساتھ ہر روز ایک مرتبہ یا فزیشن کے مشورے کے مطابق۔

پرہیز۔
آئسکریم‘ کولڈ ڈرنکس‘ تلی ہوئی چیزیں‘ کیلا‘ مچھلی‘ گوشت اور آچار

مشق۔
یوگا آسن‘ پرنائیم‘ محوخیالی اور یوگاشت کریائیں۔

آثار:
کھانسی‘ سردی‘ سانس کی تکلیف‘ دمہ‘ سانس کی الرجی اور سانس کی شکایتیں‘ پھیپھڑوں کی طاقت بھی بڑھاتا ہے۔

پیاکنگ
50گرام/ 150گرام/ 500گرام

4۔ کیش امریتم (پاوڈر)

استعمال۔
شام میں پاوڈر کی درکار مقدار تھوڑے سے پانی میں گھولی جائے اور اس کا گودا بنایا جائے۔ اگلی صبح یہ گودا بالوں کے جڑوں میں سرمیں نہانے سے آدھا گھنٹہ قبل لگایا جائے۔ اسے ہفتہ میں دو تا تین مرتبہ استعمال کیا جائے۔

پرہیز۔
تیز مصالحے کی چیزیں

مشق۔
یوگا آسن‘پرنائیم‘ نیتی کریائیں اور محوخیالی۔

آثار:
وقت سے پہلے بالوں کا جھڑنا‘ سفید بال‘بفا‘ خشک سخت بال اور بالوں کی دیگر شکایتیں۔

پیاکنگ
150گرام/ 500گرام/ 250 گرام۔

5۔ اودارامرتم۔ (پاوڈر)

بالغوں کیلئے خوراک
آدھے چائے کا چمچہ برابر پاوڈر ٗ دوپہر یا رات کے کھانے کے بعد لیا جائے ترجیحاً یہ تازہ چھانچ میں ملا ہوا ہو یا پھر فزیشن کے مشورے کے مطابق۔

پرہیز۔
سیرہوکر کھانا اور دیر سے کھانا۔

مشق۔
یوگا آسن‘ پرانائیم‘ دھاوتی کریا اور محوخیالی

آثار:
بدہضمی‘ قبض‘ ترشہ‘ گیاس‘ بھوک میں کمی‘ ہلکا بخار‘ بواسیر‘ پیٹ کی گڑ بڑ وغیرہ

پیاکنگ
50گرام/ 150گرام

6۔ ساوندریا امرتم (گولیاں)

نسخہ۔
ایک گولی کو اچھی طرح چبائیں اور گرم پانی کے ساتھ دن میں تین مرتبہ یا فزیشن کے مشورے کے مطابق پانی سے نگلیں۔

بہتر نتائج کے لئے
پرہیز۔
زیادہ کیلری والی غذا سیر ہوکر کھانا اور جسم اور دماغ کو سرگرم نہ رکھنا۔

مشق۔
یوگا آسن ٗ پرانائیم‘ شت کریایئں‘ سوریا نمسکار اور محوخیالی۔

آثار:
موٹاپا‘ موٹاپے سے متعلق شکایتیں اور گٹھیا۔

پیاکنگ
500ملی گرام کی۰ ۹ گولیاں۔

7۔دنت امرتم (پاوڈر)

نسخہ۔
دانتوں کے معیاری برش کے لئے درکارمقدار۔

بہتر نتائج کے لئے
دانت کو برش کرنے سے قبل سمپورنا آروگیا مرتم مشروب سے غرارہ۔

پرہیز۔
زیادہ مصالحے والی غذائیں

مشق۔
یوگا آسن‘ پرانائیم اور شت کریاس

آثار:
دانت کا درد‘ دانتوں کا سڑنا‘ مسوڑوں سے خون بہنا‘ منہ سے بدبو آنا‘ پائیریا‘ دانت اور منہ کی شکایتیں

پیاکنگ
50گرام/ 150گرام/ 500گرام

8۔ امرت ٹائیلم (تیل)

استعمال
آہستہ سے مساج کرتے ہوئے متاثرہ جگہ پر ہلکا تیل سوتے وقت یا فزیشن کے مشورے کے مطابق لگائیں

پرہیز۔
آچار‘ مسالحے دار غذا

آثار۔
بدن درد‘ جوڑوں کا درد‘ گٹھیا اور آرتھیرائیٹس۔

پیاکنگ
100ملی لیٹر/ 250ملی لیٹر

9۔ چون پراش (پیسٹ)

استعمال کے لئے ہدایات
ایک چائے کے چمچہ برابر جس کے بعد گرم دودھ پیا جائے صبح میں یاسونے سے قبل یا فزیشن کے مشورے کے مطابق استعمال کیا جائے۔

پرہیز۔
آچار‘ چکنی غذاء‘ دیر سے کھانا۔

مشق۔
یوگا آسن‘ پرانائیم‘ سوریا نمسکار اور محوخیالی۔

آثار۔
کمزوری‘ اعصابی ناتوانی‘ کھانسی‘ سردی‘ دھیمی آواز‘ وات رکتا‘ کمزور دل‘ واتاج‘ پتاج بیماریاں اور ضعیفی۔

پیاکنگ
250گرام/ 500گرام/ 1000گرام