11۔ یوگا آسن

جسم کی ہر حالت کو آسن کہا جاتا ہے ۔

دماغ اور جسم کو مرکوز کرتے ہوئے شعوری طور پر آسن کی حالت کو یوگا آسن کہا جاتاہے ۔ زمانہ قدیم میں ہمارے آبا و اجداد صرف چند آسن ہی کیا کرتے تھے ۔ صدیوں بعد‘ رشی اور یوگیوں نے یوگا آسن کی قدر و منزلت اور طاقت ووسعت کا اندازہ کیا اور یوگا میں تحقیق اور جستجو کی اور بے شمار یوگا آسن دریافت کئے ‘ اُن آسن میں سے کئی کی یوگا ماہرین مشق کرتے ہیں ۔ ان دنو ں یوگا سکھانے والے مختلف ماہرین نے ضرورت اور افادیت کے اعتبار سے آسن ترتیب دئیے ہیں ۔

یوگا آسن میں مہارت حاصل کرنے کا اہم مقصد روحانی ارتقاء کی اعلیٰ سطح تک پہنچنے میں دماغ کی مدد کے لئے جسم کو پوری طرح تیار کرنا ہے ۔ گاندھی گیان مندر یوگا کیندر نے یوگا مشق‘ تربیت و تعلیم کے اپنے برسوں کے تجربہ کی بنیاد پر سہل اور فائدہ مند آسن وضع کئے ہیں جو مجموعیفوائدکے حامل ہیں ۔ ہر کوئی بآسانی سلسلہ واری آسن کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔

یوگا آسن کی مشق کے دوران جسم چار مختلف حالتوں میں ہوتا ہے ۔
۱۔ آسن ۔ پیٹھ کے بل لیٹ کر پورے جسم کا رُخ اوپر کی طرف ۔
۲۔ آسن۔ پیٹ کے بل لیٹ کر پورے جسم کا رُخ نیچے کی طرف ۔
۳۔ بیٹھ کر کرنے کے آسن ۔
۴۔ کھڑے ہوکر کرنے کے آسن ۔

ہمارے قارئین اور یوگا کرنے والوں کے لئے مندرجہ ذیل ابوا ب میں ان چار آسن کے بارے میں تفصیل سے صراحت کی گئی ہے ۔

نوٹ ۔ ہر آسن کے آخر میں یوگا آسن کے طریقے ‘ ان کی افادیت ‘ اور ان کے مجموعی اثر کے بارے میں خصوصی تذکرہ شامل ہے تاکہ قارئین اپنی ضرورت کے اعتبار سے درکار آسن کا انتخاب
کرسکیں ۔