31۔بعض مشکل یوگا آسن تصاویر میں

نگارخانہ

یہاں پر چندمشکل اور اونچے درجات کے یوگا آسن تصاویر میں پیش کئے جارہے ہیں جنہیں سینئر ماہرین نے سر انجام دیئے ہیں اورانہوں نے کافی مدت تک ان کی مشق کی اور ان میں مہارت حاصل کی۔

قارئین کو چاہئے کہ وہ ان میں سے کوئی بھی آسن کرنے سے قبل مندرجہ ذیل قواعد کا لحاظ رکھیں۔

قواعد جن پر عمل کیا جائے۔

۱۔ایڈوانسڈ یوگا آسن کی مشق صرف سینئریوگا ماہرین کی نگرانی اور موجودگی میں ہی کی جائے۔

۲۔ ابتداء میں بنیادی نوعیت کے آسن (سابقہ ابواب میں درج) بآسانی کرنے کے اہل بنیں۔

۳۔بدن‘ ہاتھ اور جوڑ کافی لچکدار ہونے چاہئیں چونکہ یہ اعضاء ان آسن میں بہت ہی غیرعمومی کیفیت اختیار کرلیتے ہیں۔

۴۔یہ آسن کرنے کے دوران بدن کے کسی بھی حصہ پر نہ تو بہت زیادہ دباؤڈالا جائے اور نہ ہی جھٹکے دئیے جائیں چونکہ اس طرح کے عمل بدن کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

۵۔آسن کے قطعی مرحلے میں آنے کے لئے کسی بھی طرح کی جلد بازی خطرناک ہوتی ہے۔ یہ آسن بہت ہی دھیرے سے اور مرحلہ واری طور پر کئے جائیں۔

۶۔ان کے لئے مکمل حاضر دماغی اور ذہنی یکسوئی ضروری ہوتی ہے۔ آسن کے دوران بے توجہی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

۷۔عام طور پر ہر فرد کے لئے مندرجہ ذیل (یا دیگر طرح کے) آسن کرناآسان نہیں ہوتا جن کی اس طرح زمرہ بندی کی گئی ہے۔ (1) آگے جھکنا (2) پیچھے جھکنا (3) توازن اور (4) دیگر۔ یوگا کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی جسمانی صلاحیت کے اعتبار سے ہی یہ آسن کرے۔